ابنا: مظاہرین نے التحریر اسکوائر کے اطراف خیمے لگانے شروع کردئے ہیں۔ ملت مصر کمال الجنزوری کو وزیر اعظم بنائے جانے پر بھی ناراض ہے۔ یاد رہے مصر کے انقلابی عوام کا کہنا ہے کہ فوجی کونسل، انقلاب کے اہداف کے برخلاف کام کر رہی ہے اور اس نے انقلاب اور مصری جوانوں کی قربانیوں کو نظر انداز کر دیا ہے۔ مصر میں عوامی انقلاب کے نتیجے میں سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی حکومت کا خاتمہ ہوا ہے۔ حسنی مبارک امریکہ اور صیہونی حکومت کے پسندیدہ ڈکٹیٹر تھے۔
.......
/169